پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کر سکتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں، امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہر اول دستے کےکارکن ہیں۔
لاہور میں چیئرمین کی زمان پارک والی رہائشگاہ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج اور عمران خان کی ممکمنہ گرفتاری کے معاملے پر پارٹی سربراہ نے سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
تحریک انصاف نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور اس حوالے سے عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہدایت جاری کر دی ہے۔
ہدایت کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان مختلف شفٹ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہونگے، پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف ٹاؤن کے ورکرز زمان پارک کے باہر ڈیوٹی دیں گے۔
ایک دن میں ایک ٹاؤن کے ورکرز صبح شام 2 شفٹ میں زمان پارک کے باہر پہنچیں گے جبکہ دوسرے مرحلےمیں دیگر اضلاع کے کارکن بھی زمان پارک میں ڈیوٹی دیں گے۔