میانوالی : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج صوبہ پنجاب کے شہرمیانوالی سے ملک گیرانتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج شام میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم سے اپنی انتخابی مہم شروع کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما میانوالی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں عمران خان نے کہا تھا کہ 2002ء میں اگرمیانوالی کے عوام میرا ساتھ نہ دیتے تو شاید آج میں سیاست نہ کررہا ہوتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت علاقے کے لوگوں نے مجھے پہلی بار قومی اسمبلی کا رکن منتخب کیا اور میانوالی کے نوجوانوں کی اس محنت کی بدولت پی ٹی آئی آج ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو وہ ملک بنائی گی جس کے لیے علامہ اقبال نے خواب دیکھا اور قائد اعظم نے کوشش کی۔
نئے پاکستان کےلیےعمران خان کووزیراعظم بنانا ضروری ہے‘ جہانگیرترین
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے لیےعمران خان کووزیراعظم بنانا ضروری ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔