اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گاڈ فادراورچھوٹے ڈان کا وقت قریب آگیا ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ گاڈ فادر اور چھوٹے ڈان کا وقت قریب آگیا ہے، ایک سب سے پوچھتا پھر رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟، دوسرا چھوٹا ڈان ملک کا سب سے بڑا ڈرامہ باز ہے۔

یہ بات انہوں نے لاہور کے مختلف مقامات پر عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی، عمران خان نے اپنے خطاب میں میاں برادران کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گاڈ فادر اور چھوٹا ڈان قرار دیا، گاڈ فادراورچھوٹے ڈان کو سمجھنا چاہیے کہ ہر فرعون کا وقت آتا ہے،ان دونوں کابھی وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا اس کا جواب میں29اپریل کو مینار پاکستان پر بتاؤں گا کہ اسے کیوں نکالا، چھوٹا ڈان ملک کا سب سے بڑاڈرامہ بازہے، کہتا ہے ریکارڈ باہر ہے اس لیے چیک اپ کرانے گیا یہاں تو ایل ڈی اے، میٹروکا بھی ریکارڈ جل جاتا ہے، سچ کہتا ہے یہاں تو ریکارڈ ہی جل جاتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سوات میں جلسہ سے خطاب میں نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھےکےپی میں تبدیلی کہاں ہوئی نظر نہیں آرہی، میں کہتا ہوں نواز شریف کے پاناما کی وجہ سے اپنے حالات اچھے نہیں ہیں اس وجہ سے آپ کو نظر بھی نہیں آئے گا۔

ہر کوئی نوازشریف کی طرح دو نمبر نہیں ہوتا، چیلنج کرتا ہوں ہم نے 2ارب روپے کے درخت لگائے ہیں جاکر دیکھ لیں، نوازشریف نے سڑکیں بنا کر 70فیصد درخت کاٹ دیئے، نوازشریف اور لیگی وزرا نے اربوں روپے ملک سے باہر بھیجے۔

کےپی اسپتالوں ،اسکولوں میں جاکر لوگوں سے پوچھیں کہ5 سال میں کیا فرق آیا، کےپی پولیس ٹھیک نہیں ہوتی تو نواز شریف وہاں تقریرنہیں کرسکتےتھے، جب کے پی میں حکومت بنی وہاں دہشت گردی تھی۔

دہشت گردی کیخلاف1200پولیس اہلکارشہید ہوچکےتھے، آپ کادوست اسفندیار ولی دبئی میں بیٹھاتھا وہ کے پی نہیں آتا تھا، قربانیوں اور امن قائم کرنے پر کےپی پولیس کوخراج تحسین پیش کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کےبعد ہم لاہورکو سرسبز کریں گے، شہریوں کو صاف پانی فراہم کریں گے اور ایسے اسپتال بنائیں گے کہ جہاں وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور ان کے خاندان کا علاج ہو سکے، حکمرانوں کو علاج کیلئے بیرون ملک نہ جانا پڑے۔

جب بارش ہوتی ہے تو چھوٹےمیاں ڈرامہ باز شہباز لانگ بوٹ پہن کر کھڑا ہوجاتا ہے، چیف جسٹس نے تصاویر والے اشتہارات پرپابندی لگادی تو ان کی ترقی ختم ہوگئی، کے پی کے میں ترقی زمین پرہوئی ہے اشتہاروں میں نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز ڈرامےباز میں تمہارے سارے ڈراموں کا حساب لوں گا، شہبازشریف کو قوم کا اربوں روپےچوری کرنے پر نکالاجائے گا پھر کچھ دن بعد وہ بھی یہی کہے گا کہ مجھےکیوں نکالا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں