پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عمران خان کے وکیل سیکیورٹی حکام کے رویے سے ناراض، انتظامیہ کی منانے کیلئے کوششیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انتظامیہ اور ایس ایس پی سیکورٹی نے پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کو منا لیا ، وہ سیکیورٹی حکام کے رویے سے ناراض ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق القادریونیوسٹی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے رش کے باعث سماعت کیلئے ڈھائی بجے کاوقت دے دیا۔

وکیل خواجہ حارث سیکورٹی حکام کے رویے سے ناراض ہوگئے ، جس کے بعد خواجہ حارث کو منانے کے لئے سیکورٹی حکام بار روم چلے گئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کو منانے کیلئے انتظامیہ کی کوششیں جاری ہے، ہائیکورٹ بار کی ممبر شاہینہ شہاب خواجہ حارث کومنانے پہنچ گئیں۔

شاہینہ شہاب الدین نے کہا کہ سر، عدالت میں بار بار آپ کا نام پکارا گیا آپ نہیں آئے، جس پر خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ میں نہیں جاؤں گا بائیکاٹ کیا ہے۔

شاہینہ شہاب الدین نے گزارش کی کہ سرآپ آپ آجائیے تو خواجہ حارث نے کہا سیکورٹی ہیڈ کو پہلے بلا لیں، جس پرہائیکورٹ بار کی ممبر نے بتایا کہ سر سیکورٹی ہیڈ کہیں باہر نماز پڑھنے گئے ہیں۔

شاہینہ شہاب الدین خواجہ حارث کو منانے میں ناکام رہی ، جس کے بعد ایس ایس پی سیکورٹی مقصود بھی خواجہ حارث کو منانے کیلئے پہنچ گئے۔

ایس ایس پی سیکورٹی نے کہا کہ سر آپ سے معذرت کرتا ہوں ،سیکورٹی اہلکاروں نے پہچانانہیں، آپ میرے ساتھ آئیں اب دھکم پیل نہیں ہوگی ، جس کے بعد وکیل خواجہ حارث دوبارہ کمرہ عدالت نمبر 2روانہ ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں