پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان عدالتوں میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان عدالتوں میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ بذریعہ موٹر وے وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے۔
عمران خان سخت سیکیورٹی انتظامات میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ ان کے ہمراہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی قافلے کی صورت شامل ہے۔
لاہور میں بارش کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کی روانگی سے قبل کپتان کی رہائشگاہ پر کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی تھی اور ان میں خاصا جوش وخروش پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی آج اسلام آباد کی 4 عدالتوں میں پیشی ہے۔3 عدالتوں میں طلبی ہے، عمران خان کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی آج اسلام آباد کی 4 عدالتوں میں پیشی
وہ فارن فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کے علاوہ انسداد دہشتگردی کی عدالت اور اسلام آباد کچہری میں دو مقدمات میں پیش ہوں گے۔