اشتہار

عمران خان کی جانب سے حکومت کو عام انتخابات کے لئے الٹی میٹم دئیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے حکومت کو عام انتخابات کے لئے حتمی الٹی میٹم دیئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں کامیابی اور آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر لیڈرشپ کا اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ سےمتعلق حتمی مشاورت ہو گی اور ضمنی انتخابات کے نتائج سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

- Advertisement -

عمران خان کی جانب سےحکومت کو عام انتخابات کے لئے الٹی میٹم دئیے جانے کا امکان ہے۔

منی انتخابات میں کامیابی،آئندہ کالائحہ عمل طےکرنےکےلیےعمران خان نے پارٹی قیادت کوآج طلب کرلیا،لانگ مارچ کی تاریخ سےمتعلق حتمی مشاورت ہو گی،عمران خان کی جانب سےحکومت کو عام انتخابات کےلئےالٹی میٹم

اجلاس کے بعد عمران خان ضمنی انتخابات اور لانگ مارچ کے حوالے سے آج 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں اہم فیصلوں کا اعلان متوقع ہے۔

خیال رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخابات میں ایک ساتھ چھ نشستیں جیت کرنیا ریکارڈقائم کردیا ہے۔

ضمنی انتخابات میں دونشستوں پر پی پی کامیاب ہوئی تاہم ن لیگ کوکوئی سیٹ نہ ملی۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق عمران خان نے پشاورمیں غلام احمد بلور، مردان میں مولانا قاسم، چارسدہ میں ایمل ولی خان کو دھول چٹائی۔

عمران خان نے ننکانہ صاحب میں شذرہ منصب اور فیصل آبادمیں عابدشیرعلی کو ڈھیر کیا جبکہ کورنگی کراچی سے بھی عمران خان کامیاب ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں