پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عمران خان کا صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان، مشاورتی عمل جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے آج وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی ملاقات کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر مشاورتی عمل جاری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی آج بھی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، سیاسی رہنماؤں اور آئینی ماہرین سےاسمبلیاں تحلیل کرنےپرمشاورت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زمان پارک آمد کا امکان ہے، عمران خان سے دوپہر 2 بجے کے بعد وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی ملاقات متوقع ہے۔

خیال رہے عمران خان آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے، اس سلسلے میں عمران خان نے کے پی اور پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس بھی طلب کر لیے ہیں ، کے پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ کو اور پنجاب پارلیمانی پارٹی اجلاس ہفتے کو ہوگا۔

عمران خان دونوں پارلیمانی پارٹی ارکان کواسمبلیاں تحلیل کرنے پر اعتمادمیں لیں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی حکمت عملی سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں