اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‏’عمران خان نےایک عام آدمی کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنایا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

آزادکشمیر کے نومنتخب وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ میرا گھرلائن آف کنٹرول پر ہے ‏بھارتی گولہ باری سے میرا گھر بھی بہت متاثرہوا ہے عمران خان نےایک عام سےآدمی کووزیراعظم ‏آزادکشمیربنایا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ‏پاکستان میں جرات منداوربہادرشخص کی حکومت ہے وزیراعظم عمران خان کشمیرکےسفیرہیں ‏انہوں نے عملی طور پر وکیل اور سفیر ہونےکاثبوت دیا ہے۔

عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ عمران خان نےاقوام متحدہ میں کشمیرکیلئے بھرپور آواز اٹھائی، عمران ‏خان نےہرعالمی فورم پرکشمیریوں کیلئےآواز بلند کی عمران خان محسن آزادکشمیرہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرکےعوام کوصحت کارڈ کا اجراتحفہ ہے آزادکشمیرکےلوگوں نےتبدیلی ‏کیلئےووٹ دیا ہے صاف وشفاف اور پرامن انتخابات ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا گھرلائن آف کنٹرول پر ہے بھارتی گولہ باری سےمیرا گھر بھی بہت متاثرہوا ہے ‏عمران خان نے ایک عام سےآدمی کووزیراعظم آزادکشمیربنایا مثبت تاثرگیاہےکہ عام سےشہری کو ‏وزیراعظم بنایاگیاہے لوگ بہت خوش ہیں کہ ایک عام سےکارکن کووزیراعظم بنایاگیاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں