حیدرآباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ چارٹر آف ڈیموکریسی کو چارٹر آف مک مکا قرار دیدیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مل کر ملک کو لوٹا، پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جانے والوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے عوام کاشکریہ ادا کرتا ہوں، اب تک ہماری توجہ کرپشن کے گاڈ فادر پر تھی ، نوازشریف 30سال سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیج رہے تھے، نوازشریف نے پیسہ بنانے کیلئے ملک کا نظام تباہ کردیا، ان کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان مقروض ہوتاجارہاہے،ان کی حکومت میں پاکستانی شہری ایک لاکھ 20ہزار کا مقروض ہوچکا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی چارٹر آف مک مکا تھا، نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے باہر اور پیسہ بھی باہر ہے، بلاول بھٹو تو شہزادے ہیں ان کیلئے کیا کہوں، ہماری جنگ شریف خاندان کیخلاف نہیں کرپشن کیخلاف ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لوگوں کو چاہئے ان سے علیحدہ ہوجائیں۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ قوم کرپشن کرنے والوں کو اب برداشت نہیں کرے گی ، جتنی کرپشن سندھ میں ہے اتنی پورے پاکستان میں بھی نہیں، کوئی بتائے سندھ کا پونے400ارب کا ترقیاتی بجٹ کہاں لگ رہا ہے، سندھ میں ہر چیز پر کمیشن بن رہا ہے ، پیسہ دبئی جارہاہےکرپٹ ٹولہ اور ان کے بچے اربوں پتی بن گئے ہیں، انصاف کا نظام نوازشریف پر ہاتھ ڈالنے کو تیار نہیں۔
کراچی میں جلسے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جلسے کی تیاری جاری ہے، محرم کے بعد سندھ میں پھر جلسہ کروں گا، سندھ کے بعد کراچی کے مزارقائد پر بڑا جلسہ ہوگا، انصاف کیلئے عدلیہ کے سوا کس کے پاس جاسکتے ہیں، سڑکوں پر آئے تو کہتے تھے عدلیہ کے پاس جاؤ، کوئی کرپشن کی بات کرے تو وہ ان کیلئے برا انسان بن جاتا ہے۔
مزید پڑھیں : الطاف حسین کا وقت پورا، زرداری کا ختم ہونے والا ہے، عمران
انھوں نے مزید کہا کہ ایفیڈین عباسی کے ذریعے سپریم کورٹ میں میرے خلاف درخواست دی گئی، پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جانے والوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے، کرپٹ ٹولہ لانچوں اور اقامہ کےذریعے پیسہ باہر لےجارہاہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ آپس میں ملے ہوئے ہیں ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مل کر ملک کو لوٹا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن،نیب کاسربراہ مک مکا کرکے لائےگئے، پوری دنیا جانتی ہے باہر کرکٹ کھیلی اور پیسہ پاکستان لایا، اپوزیشن کا منہ بند کرنے کیلئے ضیاالحق نے قانون بنایا تھا ، این اے120میں حکومتی مشینری کا استعمال،ترقیاتی کام ہوئے ، الیکشن کمیشن پاکستان کی نہیں نوازشریف اور آصف زرداری کی ہے، ایسا کبھی نہیں سنا کہ کوئی وزیراعظم یہ کہے کہ اپنےملک کو ٹھیک کرناہے۔
انھوں نے کہا کہ مریم نواز اب کھل کر فوج کے خلاف سامنے آچکی ہے ، کوئی اپنے ادارے یا فوج کو ن لیگ کی طرح بدنام نہیں کرتا ہے ، کوئی ملک سے ایسی غداری نہیں کرتا جو ن لیگ کررہی ہے ، سپریم کورٹ نے نوازشریف کو ثبوت دینے کے باربار مواقع دیئے، آرمی چیف نے بار بار کہا کہ ہم جمہوریت کیساتھ کھڑے ہیں، فوج اور عدلیہ انکے کنٹرول میں نہیں اس لئے ن لیگ انکے پیچھے پڑی ہے، میڈیا میں میرشکیل الرحمان گاڈ فادر بن کر بیٹھا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اب نوازشریف اور بانی ایم کیوایم لندن میں بیٹھ کر خطاب کیاکرینگے، یہ لوگ اپنی ذات کے لئے ملک کو تباہ کررہے ہیں۔