اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاناماکیس میرا نہیں یہ 20کروڑ عوام کا کیس ہے، فیصلہ مستقبل میں مثال بنے گا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ میں جب کرکٹ کھیلنے آتا تھا تو کراچی گندگی نہیں روشنیوں کا شہر تھا لیکن آج ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں، پاناماکیس میرا نہیں یہ 20کروڑ عوام کا کیس ہے، پاناما کیس کا فیصلہ مستقبل میں مثال بنے گا۔

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص کلاس اقتدار میں آکر بزنس کرے گی، امید ہے عدالتی فیصلے کے بعد کوئی کرپشن نہیں کرے گا، پاناماکیس میرا نہیں یہ 20کروڑ عوام کا کیس ہے، پاکستانیوں کا پیسہ بیرون ملک گیا ہے، پاناما کیس کا فیصلہ مستقبل میں مثال بنے گا۔

میں جب کرکٹ کھیلنے آتا تھا تو کراچی گندگی نہیں روشنیوں کا شہرتھا

شہر قائد کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں جب کرکٹ کھیلنے آتا تھا تو کراچی گندگی نہیں روشنیوں کا شہرتھا لیکن کراچی میں آج ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں، پینے کے پانی پر مافیا پیسے بنانے میں لگا ہوا ہے، گندگی صاف کرنے پر جو پیسہ لگنا چاہئے وہ نہیں لگ رہا ہے، کراچی کے بچوں کے لئے کھیلنے کو گراؤنڈ موجود نہیں ہیں، پینے کا صاف پانی دینا اور کھیل کے میدان دینا عوام کا حق ہے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ نیب کرپشن کم نہیں بڑھائے گی، سندھ کے 40فیصد لوگ سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں، کراچی میں جان بوجھ کر لوگوں کو نادرا کارڈ نہیں دیا جارہا ہے، قومی شناختی کارڈ بنوانا ہر شہری کا حق ہے۔

قطری خود ایک کرپٹ آدمی ہے

انکا کہنا تھا کہ ان کواندازہ ہی نہیں تھا کہ ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے، جب ہم عدالت گئے تو ان کو قطری خط یاد آگیا، قطری خود ایک کرپٹ آدمی ہے، قطری کی جانب سے پیش کیا گیا خط فراڈ ہے، ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں ہے، اصل منی ٹریل اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہے۔

جب سے پاناما آیا ہے، یہ فیتے کاٹنے میں لگے ہوئے ہیں

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ زندگی میں کبھی نہیں سنا آدھے موٹروے کاافتتاح کردیا جائے، گیس پائپ لائن اور سٹرک کا تین تین مرتبہ افتتاح کیا جارہا ہے، جب سے پاناما آیا ہے، یہ فیتے کاٹنے میں لگے ہوئے ہیں، میاں صاحب فیتے کاٹنے سے کچھ نہیں ہونا، تلاشی تو دینے پڑے گی۔

عمران خان نے تسلیم کیا کہ کراچی کو مناسب وقت نہیں دے سکا۔

راناثنااللہ اور سعدرفیق کوغلط فہمی ہے کہ وہ دوبارہ حملہ کردینگے ، وہ کہنا چاہتے ہیں فیصلہ مغل اعظم کیخلاف آیا تو حملہ کردینگے،لوگ نوازشریف کی کرپشن سے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں، ان کو ڈر ہے نوازشریف کی باری آگئی تو گلی باری ان کی ہے۔

عمران خان نے ایم کیو ایم کے بانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے بانی ایم کیوایم کا احتساب تو ہوگا،مگرپتہ نہیں کب ہوگا، سندھ کا کوئی والی وارث ہی نہیں ہے، بانی ایم کیوایم لندن میں بیٹھ کرسندھ کا ڈان بنے ہوئے تھے، باہر بیٹھنے والے رہنماؤں کی سندھ میں کیا دلچسپی ہوگی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے بچے،کاروبار، جائیداد یں باہر ہیں، شریف خاندان کو پاکستان سے کیا دلچسپی ہوگی ، شہری اور دیہی سندھ میں جوکرپشن ہوئی ہے وہ سب کو نظر آرہی ہے، 90 ارب روپے لاڑکانہ پر لگایا گیا مگر موہنجودڑو لاڑکانہ سے زیادہ بہتر ہے، اداروں میں قابلیت کی وجہ سے نہیں میرٹ ختم کرکے بٹھایا جاتا ہے، ان لوگوں کوعہدے دیئے جاتے ہیں، جو شریف خاندان کے وفادار ہوتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اسدعمر یہاں بیٹھے ہیں اس لیے گورنر سندھ پر سخت الفاظ استعمال نہیں کروں گا مگر افسوس ہے محمد زبیر نے شریف خاندان کی کرپشن کا دفاع کیا ہے، محمدزبیر کو شریف خاندان کے دفاع کے صلے میں عہدہ ملا ہے، ڈیڑھ ماہ ہوگیا ہمارے کارکن فضل رحیم کے قاتلوں کو گرفتارنہیں کیا گیا، تحریک انصاف کاجھنڈا اٹھانے پر فضل رحیم کو گولی مار دی گئی۔

انھوں نے کہا کہ پاناما کے فیصلے کے بعد آپ کوپتہ چل جائے گا پاکستان کہاں جارہا ہے۔

کراچی میں تحریک انصاف دوبارہ سیاست میں نظرآئے گا

اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ڈیفنس میں معروف تاجرحنیف گوہر کی رہائش گاہ آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں تحریک انصاف دوبارہ سیاست میں نظرآئے گا، ایم کیوایم کی لسانی سیاست نے شہر کو بہت پیچھے کردیا ہے، سیاست میں سب کو حصہ لینا چاہئے، عوام ان کیساتھ ہوگی جوان کی زندگی میں بہتری لائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں سب کو حصہ لینا چاہئے، کراچی کےلوگ سب سے زیادہ پڑھے لکھے، سیاسی شعور رکھنے والےہیں، ماضی میں ملک کی تنظیمیں کراچی سے شروع ہوتی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں