ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عمران خان کی پارٹی رضاکاروں کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کے رضاکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرہ افراد کی مدد اور خدمت کریں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان نے کے پی میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد کلاچی اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو سیلاب زدگان کی خدمت کرنی چاہیے، مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، میں پلان بنا رہا ہوں کہ سروے کر کے متاثرین کی امداد کرسکوں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب 2010 سے کہیں زیادہ ہے، سندھ اور بلوچستان میں بھی بہت نقصان ہوا ہے، اس کو روکنے کا واحد حل ڈیم بننا ہے، ہماری حکومت کا 10 ڈیم بنانے کا منصوبہ تھا کیونکہ ڈیموں سے ملک کو فائدہ ہوتا ہے۔ اگر ہمارے پاس ڈیم ہوں تو پانی کو ذخیرہ کیا جاسکتا ہے، کوہ سلیمان کی پہاڑی پر ڈیم بننا چاہیے،

ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک کو معاشی استحکام نہیں ملتا مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، اس حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ملک مجرموں کے ہاتھ میں ہے اورایک مجرم باہر ملک میں بیٹھا ہے، اس حکومت نے اے آر وائی نیوز کو بھی بند کردیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت کچھ بھی کرلے ہمیں فائدہ ہو رہا ہے، ہم ضمنی الیکشن بھی جیت رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں