بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

ججزنے قطری خط کی دھجیاں بکھیردی ہیں: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ ہمران خان کا کہنا ہے کہ ججز نے آج قطری خط کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں، کیس عدالت میں چل رہا ہے لیکن حقیقت میں آج ختم ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےپانچ رکنی لارجر بنچ میں پانامہ کرپشن کیس کی سماعت کی ۔ عدالت میں پی ٹی آئی کی نمائندگی نعیم بخاری اور بابر اعوان نے کی جبکہ وزیراعظم کے وکیل سلمان اسلم بٹ اور ان کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ بھی عدالت میں موجود تھے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے بعد آج بھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوسکا اور سماعت چھ دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت 6 دسمبرتک ملتوی

 سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے قوم سے پارلیمنٹ میں اورعدالت سے جھوٹ بولا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے وکیل نعیم بخاری نے عدالت سے چیئرمین نیب کے خلاف کرمینل پروسیڈنگ شروع کرنےکی درخواست بھی کی ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ کے مطابق مریم نوازنے 2012میں کہا تھا کہ بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ‘پاناماکاانکشاف نہ ہوتا تو کبھی بیرون ملک جائیداد تسلیم نہ کرتے۔

کیسے مےفیئر کےفلیٹ خریدے وہ سب ایک دستاویز پرختم ہوگیا، ہم نے یہ دستاویز عدالت میں جمع شواہد سے نکالا۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ فیکٹریوں اور بیرون ملک جائیداد سے متعلق دو کہانیاں ہیں،شریف برادران 7مہینے سے کہانیاں بدل رہے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ دبئی کی اسٹیل مل میں 2.6ملین درہم کا نقصان ظاہر کیا گیا ہےاگرپیسہ تھا ہی نہیں تو ان کاکیس آج ختم ہوگیا ہے۔شریف خاندان کی پیش کردہ دستاویزات کے مطابق ان کی مل نقصان کررہی تھی‘ اسٹیل مل جب نقصان میں تھی توپیسہ کہیں جانے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق منی ٹریل جمع نہیں کرائی گئی ہے،جب پیسہ ہی نہیں تھا تو منی ٹریل کہاں سے آنی تھی۔دستاویزات کہاں ہیں،قطری کہاں سے آگیا، ان کے وہم وگمان میں نہیں تھا کہ ہم عدالت چلے جائیں گے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ آج ایک اور کمال ہوا ہے کہ ایک ٹرسٹ ڈیڈچھلانگ لگاکرآگئی ہے‘ن لیگ نے آج سپریم کورٹ میں ڈرامہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں