تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

میری جنگ عدالت سے نہیں بلکہ مافیا سے ہے، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میری جنگ عدالت سے نہیں بلکہ مافیا سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ میں حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہاہوں، میری جنگ عدالت سے نہیں بلکہ مافیا سے ہے۔

عمران خان نے سوال کیا سیلاب میں کیا بلاول اور وزیراعظم کو ملک سے باہر جانا چاہیے تھا؟

صحافی نے سوال کیا خان صاحب آپ کی عدالتوں سے جان کب چھوٹے گی ، جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی میری عدالتوں سےجان نہیں چھوٹے گی۔

یاد رہے آج توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں کہا کہ خاتون جج کے پاس جاکرمعافی مانگنے کے لیے تیارہوں، آئندہ اس قسم کی کوئی بات نہیں کروں گا۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی فرد جرم موخر کرتے ہوئے بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے آج چارج فریم نہیں کر رہے،بیان حلفی پرغورکریں گے، توہین عدالت کیس کبھی بھی اچھا نہیں لگتا،اپنے الفاظ واپس لینےپرآپ کوسراہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -