اتوار کو اعلان کروں گا کس دن رائے ونڈ جارہے ہیں،عمران خان -
The news is by your side.

Advertisement

اتوار کو اعلان کروں گا کس دن رائے ونڈ جارہے ہیں،عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اتوار کو اعلان کروں گا کہ کس دن رائے ونڈ جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام نمائندوں کو اتوار کو بلایا ہے اور اس ہی دن اعلان کروں گا کہ کس دن رائے وند جانا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ جانے کے حوالے سے دوسری سیاسی جماعتوں سے بات چیت کررہے ہیں تاہم شیخ رشید ان کی پارٹی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ پاناما کی تحقیقات ہونی چاہییں.پاناما سے متعلق تفتیش تو ہوچکی اب یہاں اداروں کو کام کرنےکی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکہ پرعمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا دورہ امریکہ زیرو پلس زیرو ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نہیں عمران خان کے لیے دعاگو ہوں، خورشید شاہ

یاد رہےکہ اس سے قبل گزشتہ روز قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا تھا کہ تین برس میں نواز شریف نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا،عوام زندہ ہوں گے تو ہی ٹرین میں بیٹھیں گے،میں عمران خان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا عید پر خصوصی انٹرویو‘ انور مقصود کے ساتھ

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا اے آروائی نیوز کے عید اسپیشل شو میں کہنا تھا کہ عوام میں شعور بڑھتا جارہا ہےرائےونڈ انصاف مانگنے جارہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں