بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا طبی معائنہ مکمل کر کے پارٹی قیادت کو اس سے باقاعدہ آگاہ کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ شام 4 بجے 2 ڈاکٹرز (ایک ای این ٹی ماہر اور ایک طبی ماہر) بانی سے جیل میں ملنے آئے۔

بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ ہمیں کچھ دیر پہلے اطلاع ملی تھی کہ الحمدللہ بانی خیریت سے ہیں اور انہوں نے آج ایک گھنٹہ ورزش بھی کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی ان کی میڈیکل رپورٹس حاصل کریں گے اور میں شیئر کروں گا، پی ٹی آئی کے ہر کارکن اور سپورٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو صحت کے بارے فکر مند تھے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل

قبل ازیں، بانی پی ٹی آئی سے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی تھی جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے تھے۔

اڈیالہ جیل سے واپسی پر ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا تھا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو طبی معائنے کی اجازت ہے، جیل حکام نے مجھے بانی سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کے مطابق کافی دیر انتظار کے بعد میں جیل سے واپس روانہ ہوا ہوں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چئیرمن پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو فون کر کے بانی کے طبی معائنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر پی ٹی آئی نے آج ڈی چوک پر احتجاج کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں