site
stats
پاکستان

سلامتی پر سمجھوتہ ممکن نہیں، عمران خان،افغان سفیر سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے افغان سفیر نے ملاقات کی، عمران خان کا کہنا تھاکہ سلامتی پرسمجھوتہ ممکن ہےنہ دہشت گردی کی اجازت دینگے۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں افغانستان کے سفیرعمر زخیوال نے ملاقات کی ، پاک افغان تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،افغان سفیر نے افغان مہاجرین کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تین عشروں سےافغان مہاجرین کی مہمان نوازی کررہےہیں، مشکلات اورمحدودوسائل کے باوجودافغان بھائیوں کادرد بانٹا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سلامتی کولاحق خطرات پرمہاجرین کوذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا، مشکلات میں کمی کیلئےافغان سفیرکی کے پی کے کے وزیراعلیٰ اور آئی جی سے ملاقات پراتفاق کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق کی عدم دلچسپی کے باعث افغان مہاجرین مشکلات کا شکار ہیں اگر حکومت دلچسپی لے تو افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top