جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ہم حکمرانی کے رولز آف گیم تبدیل کردیں گے، یہ بات انہوں نے بابر اعوان سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی ہے، وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال اور قانونی امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، گڈ گورننس کیلئے رول آف لا پہلی شرط ہے، موجودہ نظام اس ملک کے لئے گیم چینجر ہے۔

وزیراعظم  عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکمرانی کے رولز آف گیم تبدیل کردیں گے اور پاکستان کے کچلے ہوئے طبقات کو طاقت ور بنائیں گے۔

اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کی کامیاب حکمت عملی کے سبب پاکستان مشکل حالات سے تیزی سے باہر نکل رہا ہے، بہت جلد شفاف سیاسی قیادت ملک کی تقدیر بدل کر رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں