تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...
Array

وزیراعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، آئینی، قانونی اور سیاسی صورت حال پر گفتگو

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے سینئرقانون دان بابر اعوان نے ملاقات کی، جس میں‌ آئینی، قانونی اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم کے دورہ امریکا اور روس سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے بابراعوان نے ملاقات کی، اس موقع پر بابراعوان نے مختلف امور پر آئینی اور قانونی رائے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر احتساب کے عمل میں تیزی لانے کے عزم کا اظہار کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کا نہ رکنے والا عمل اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا، اپوزیشن متحد ہو تو بھی قانون کی عمل داری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اداروں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے استحکام کا وقت شروع ہوچکا ہے، ہماری ساری توجہ ملکی اداروں میں بہتری اوراصلاحات پرہے، پاکستان اب بحرانی کیفیت سے نکل رہاہے، جلد ہی قوم کو اچھی خبریں ملیں گی۔

اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے، احتساب کا موجودہ عمل کرپٹ عناصر کے لئے مثال بن چکا ہے، ماضی میں ایسا احتساب ہوتا تو ملک کے حالات مختلف ہوتے۔

اپوزیشن کاشور شرابا اور پراپیگنڈا اداروں کو کمزور نہیں کرسکتا، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا اور روس سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ امریکا اور روس کے دورہ سے مثبت نتائج کی توقع ہے، پاکستان خطے میں اہم ممالک کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، ایک ماہ میں دو اہم دورے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -