اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بنی گالا میں بین الاقوامی صحافیوں سے ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ پاناما کیس اہم ترین مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالا میں دورے پر آئے بین الاقوامی صحافیوں سے ملاقات کی جس میں پاناما لیکس اور ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
بین الاقوامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے وکلاء نے سپریم کورٹ میں مضبوط دلائل کو بہترین انداز میں پیش کیا اسی وجہ سے پاناما کیس اہم ترین مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
پڑھیں: ایک اور قطری خط ” تلور” کے شکار کا نتیجہ لگتا ہے ‘ عمران خان
قبل ازیں سپریم کورٹ میں آج پاناما کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا۔
وزیر اعظم کے صاحبزادوں نے جواب میں دبئی اسٹیل مل اور قطری شہزادے کے کاروبار کی تفصیل بھی بتائی ہے اور کہا کہ حماد بن جاسم کا کاروبار دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: پانامہ کیس، وزیراعظم کےبیٹے قطری شہزادے کا ایک اور خط لے آئے
حسن اور حسین نواز کے وکیل کی جانب سے عدالت میں جمع کروایا گیاخط 22 دسمبر کا ہے دوسرا خط پہلے خط کے سوالات کے تنا ظر میں لکھاگیا ہے۔
قطری خط میں بتا یا گیا ہے کہ قطر میں کی گئی سرمایہ کاری کیش کی صورت میں کی گئی، سرمایہ کاری کے وقت قطر میں کاروبار کیش کی صورت میں ہی کیا جاتا تھا۔