اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ کے سامنے جھکنے والوں کوغلام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن کٹھ پتلیوں کو غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مولانا محمد خان شیرانی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں اسد قیصر اور ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کےامورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، محمدخان شیرانی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے انسدادکیلئےعمران خان کی خدمات غیرمعمولی ہیں، تصور ریاست مدینہ اور اس کے قیام کیلئے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مولاناشیرانی کا کہنا تھا کہ عمران خان امت مسلمہ مسائل کاحل تجویزکرنیوالےپہلےمسلم رہنماہیں، آزادی کاعلم بلندکرنےوالوں کیخلاف سامراج نے ہمیشہ سازش رچائی، ضمیرفروش گروہ سےنہیں حبِّ رسول سےسرشاررہنماسےنسبت چاہتا ہوں، ملک وملت کی سربلندی کیلئے عمران خان کے ساتھ ملکر اپناحصہ ڈالیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مولاناشیرانی کےخیرسگالی کےجذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا اللہ کے سامنے جھکنے والوں کوغلام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،عمران خان

اقتدارکی بجائےاقداراورقومی آزادی وخودمختاری کاتحفظ اہم ہے، کٹھ پتلیوں کو قوم پر غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، اہل مذہب ودانش آگےبڑھیں اوراپنا فریضہ انجام دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں