اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین تعلقات اطمینان بخش ہیں جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پی ٹی آئی نےانتخابات کوشفاف کرنے کیلئے صبرآزماجدوجہدکی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنرکی ملاقات ہوئی جس میں پاک کینیڈا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اطمینان بخش ہیں، کثیر الجہتی تعلقات میں کینیڈین تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں شفاف انتخابات کے لیے صبر آزما جدوجہد میں مصروف ہے، جمہوریت میں استحکام کے لیے انتخابات مین شفافیت وقت کی عین ضرورت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کو قومی سیاست میں آج مرکزیت حاصل ہوگئی، پی ٹی آئی نے انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کاوشوں میں فعال کردار ادا کیا۔