ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم کی ایران، قازقستان اور بیلا روس کے صدور سے اہم ملاقاتیں

اشتہار

حیرت انگیز

دوشنبے: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی قازقستان، ایران اور بیلاروس کے صدور اور  اہم ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان کی قازقستان کے صدر سے اہم ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ تجارت،سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ  پر گفتگو بھی کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نےسہ ملکی ریلوے منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور قازقستان کو منصوبے میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔

عمران خان نے بتایا کہ پاکستان کا وژن سینٹرل ایشیا پالیسی کے تحت وسط ایشیاسےوسیع تعلقات چاہتاہے، پاکستان وسطی ایشیائی ملکوں کوسمندری تجارت کیلئے مختصر روٹ اور بندگاہیں فراہم کرسکتا ہے۔

ریلوےمنصوبہ ازبک شہر ترمیز سے مزارشریف،کابل،جلال  آباد تا پشاور ہوگا۔

دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح پر سیاسی روابط کو  مزید فروغ  دینے  پر اتفاق کیا جبکہ وزیراعظم  عمران خان کی  قازقستان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جس کے جواب میں قازقستان کے صدر نے بھی وزیراعظم  کو اپنے ملک کے دورہ کی دعوت دی۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر ابراہی رئیسی سے ملاقات ہوئی، جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان  اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر کی  ملاقات ہوئی، جس میں بیلا روس کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کو سووینئر پیش کیے۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں