اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ، جس پر چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کے اعتماد کے اظہار کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچے ، مونس الٰہی نومنتخب وزیر اعلی ٰپنجاب کی گاڑی چلا رہے تھے، اس موقع پر پرویزالٰہی نے وکٹری کا نشان بنایا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے۔
عمران خان نے پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ، جس پر چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کے اعتماد کے اظہار کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف بلاجواز مقدمات درج کرنے والے افسروں اور بیورو کریسی میں تقرر تبادلوں کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات صوبائی کابینہ کی تشکیل اورممکنہ وزراکے ناموں کے ساتھ ساتھ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ناموں پر بھی غورکیا گیا۔