نوازشریف کو بتانا ہے قوم عدلیہ اور جے آئی ٹی ممبران کے ساتھ ہیں، عمران خان -
The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف کو بتانا ہے قوم عدلیہ اور جے آئی ٹی ممبران کے ساتھ ہیں، عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بعدعمران خان بھی عوامی طاقت دکھانے کو تیار ہے ، عمران‌‌‌ خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو بتانا ہے جے آئی ٹی ممبران کے ساتھ ہیں، لیاقت باغ میں بتاؤں گا آگے کیا کرنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا راولپنڈی جلسے میں شرکت کے لئے ویڈیو پیغام میں عوام سے شیخ رشید کے جلسے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو دعوت دیتا ہوں 13 اگست کو لیاقت باغ میں جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔ شیخ رشید اور میں مل کر یہ جلسہ کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو بتانا ہے جے آئی ٹی ممبران کےساتھ ہیں، جے آئی ٹی نے نوید دی کہ طاقت ور کا بھی احتساب ہوسکتاہے، ثابت کریں گے قوم عدلیہ اورجےآئی ٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا پروگرام جلسے میں پیش کروں گا، لیاقت باغ میں بتاؤں گا کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے آگے کیا کرنا ہے، وہ پاکستان جو علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں