تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان کا نئی تحریک میں نوجوانوں کومتحرک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے "خودار جوان خودار پاکستان” مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے عمران خان نے فوکل پرسن برائے یوتھ افیئرزعثمان ڈار سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور انہیں مذکورہ مہم متعارف کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

عثمان ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے "خودار جوان خودار خودار پاکستان” مہم شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کے کنونشنز کا انعقاد کیا جائے گا، عمران خان نوجوانوں کو پارٹی کی فیصلہ سازی میں شامل کریں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مجھے اب ایک نئی ذمہ داری سونپ دی ہے، میرا عزم ہے کہ میں اسے بہترین انداز میں نبھاؤں گا، نوجوان تیار رہیں آپ کا کپتان آپ سے ملنے آ رہا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ خودار پاکستان کی جنگ خودار نوجوانوں کی مدد سے لڑیں گے، نوجوان میری تحریک کا کلیدی حصہ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے نوجوان باشعور ہیں اور اب وہ اچھے اور برے میں فرق سمجھ چکے۔

Comments

- Advertisement -