اسلام آباد : عربی اور ترک زبان بولنے اور پڑھنے والے افراد تک پیغام پہنچانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا عربی اور ترکی میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔
ان اکاؤنٹس کے ذریعے ترک اور عرب زبانوں میں وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کی اپ ڈیٹس بھی دی جائیں گی، ان دونوں اکاؤنٹس پر وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں سرگرمیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
@ArabicIkکے ہینڈل کے ساتھ عربی میں اکاؤنٹ مئی2020 میں بنایا گیا تھا اور اس اکاؤنٹ سے پہلی ٹویٹ20 سمتبر کو کی گئی، جس میں اے آر وائی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپنی سیاسی جدوجہد کا ذکر کیا تھا۔
نحتاج إلى معالجة أسباب الفقر على الصعيدين الوطني والدولي، إذ يجب أن تكون هياكل التمويل والإنتاج والتجارة عادلة ومنصفة، كما يجب أن يتوقف استغلال موارد البلدان الفقيرة، ووقف التدفقات غير المشروعة الناتجة عن الفساد والجريمة، وإعادة الأصول المسروقة إلى بلدانها.
— عمران خان (@ArabicIk) September 25, 2020
اس اکاؤنٹ سے ابھی تک صرف دو اکاؤنٹس کو فولو کیا گیا ہے۔ ایک وزیراعظم عمران خان کا ذاتی اکاؤنٹ اور ایک وزیراعظم آفس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ شامل ہے۔
خبر کے فائل کرنے تک اس اکاؤنٹ سے ابھی تک 10 ٹویٹس کی گئی ہیں اور تمام کی تمام عربی زبان میں ہیں۔دوسری جانب
@IKturkishکے ہینڈل کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کا اکاؤنٹ نومبر 2018 میں بنایا گیا تھا، جسے فالو کرنے والے افراد کی تعداد سات ہزار سے زائد ہے۔ ان دونوں اکاؤنٹس پر وزیراعظم آفس کا ویب سائٹ ایڈریس بھی موجود ہے۔
"Pakistan, Allah’ın bizi büyük bir millet yapacağı yolda yürüdü.”
Başbakan Imran Khan pic.twitter.com/JoFaMX97xj
— Imran Khan Turkish (@IKturkish) September 19, 2020
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 75 واں سالانہ اجلاس جاری ہے جس میں سربراہان مملکت ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب کر رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان جمعہ کے روز جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔