اشتہار

عمران خان کی سندھ حکومت کو خیبرپختونخواحکومت کی مدد کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سندھ حکومت کو خیبرپختونخوا حکومت کی مدد کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کراچی میں سیلابی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو خیبرپختونخوا حکومت کی مدد کی پیشکش کردی۔

عمران خان نے پارٹی قیادت اورکارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کی ہے کہ پارٹی رہنما و کارکنان متاثرہ علاقوں میں عوام کی بھرپور مددجاری رکھیں، کارکنان حکومت کی امداد کا انتظار کیے بغیر مدد کے لئے نکلیں اور شہریوں کی مددکریں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ناگہانی آفات سے محفوظ بنانا شاید حکومت کی ترجیحات کاحصہ نہیں، حکومت نے عوام کو مشکل حالات میں چھوڑدیا جو افسوسناک ہے، عوام کی خدمت کیلئے اختیار کی نہیں، صاف نیت کی ضرورت ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں آفات سےنمٹنے کی تیاریوں کا اندازہ لگانامشکل نہیں، وسائل کےباوجود حکومتوں کاکام نہ کرناتشویشناک ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی کوپیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کی پیسےکی جنگ نےتباہ کردیا،شہریوں کو حکومت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، تمام شہریوں کی جان ومال کی سلامتی کیلئے فکرمندہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں