بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کرکٹرز کو عامر کی مخالفت نہیں کرنا چاہیئے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی عامر کے حق میں آواز بلند کردی، انکا کہنا ہے کہ عامر کو غلطی کی سزا مل گئی اب میدان میں واپس آنے دیا جائے.

اے آر وائی نیوز کے دی مارننگ شو میں خصوصی انٹرویو میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے غلطی کی، اس کا اعتراف کیا، جھوٹ نہیں بولا، سزا مکمل کی اب فاسٹ بولر کو کھیلنا چاہیئے۔

عمران خان نے کھلاڑیوں سے عامر کی مخالفت نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔

عمران خان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اچھا قدم ہے، اس سے پاکستان کی کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں