تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

آرمی چیف کے تقرر پر ہماری پالیسی دیکھو اور انتظار کرو ہے، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر پر ہماری پالیسی دیکھو اور انتظار کرو ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی چیف کی تقرری پر حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ اوردست وگریباں ہیں، آرمی چیف کے تقرر پر ہماری پالیسی دیکھو اور انتظار کرو ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سےاختلافات احتساب اور عثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر ہوئے، کسی کےکہنے پر عثمان بزدار کو ہٹاتے تو ہماری پنجاب حکومت گر جاتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور ہماری حکومت خارجہ پالیسی پر ایک پیج پر تھے، دورہ روس سے واپسی پر اختلافات پیدا ہوئے۔

گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ہم آرمی چیف کی تعیناتی کےمعاملےمیں پیچھے ہٹ گئے ہیں اور اس معاملے میں پیچھے بیٹھ کرسب دیکھ رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی آرمی چیف ایسا نہیں آئے گا ، جو ادارے، ریاست اور عوام کی آواز کیخلاف جائے۔

Comments

- Advertisement -