اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اصغر خان کیس سے ظاہر ہوا ن لیگ کو اسٹیبلشمنٹ نے کیسے تخلیق اور اسے فنڈ کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان کیس سے ظاہر ہوا کہ مسلم لیگ ن کو اسٹیبلشمنٹ نے کیسے تخلیق اور فنڈ کیا۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کیس سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ کس طرح لاڈلے کو تحفظ دیا گیا۔ ’اس اوپن اینڈ شٹ کیس کو سپریم کورٹ نے 2 دہائیوں تک نہیں سنا‘۔
The Asghar Khan case reveals vividly how PMLN is a creation of the Establishment and funded by them; & the case also shows how the "ladla” was protected and this open and shut case was not heard by the SC for two decades.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 9, 2018
خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا جس کے لیے سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس میں نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں اور کیس پر عملدر آمد کا جائزہ لینے کے لیے سماعت ملتوی کردی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔