بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

عمران خان نے پاکستان آنے والےغیرملکی کھلاڑیوں کوپھٹیچر کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہہ دیا اور کہا کہ جو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے ان کے نام تک نہیں جانتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل میں پھٹیچر غیر ملکی کھلاڑی بلائے گئے، انکے نام تک نہیں جانتا کسی کو افریقہ سے پکڑ کر لے آئے تو کسی کو پتہ نہیں کہاں سے، پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوتا تو بڑے کھلاڑی خود بخود آتے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جو غیرملکی کھلاڑی لائے گئے انہیں تو ویسے ہی آجانا تھا، آپ ان کو پیسے دیں تو وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے آجاتے،اصل میں جو بڑے بڑے نام ہیں انہیں نہیں آنا تھا۔

اس سے قبل بھی عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ پاگل پن کے سوا کچھ نہیں، سڑکیں بند کرنے سے ملک کا کیا تاثر جائے گا؟

عمران‌ خان کا بیان ، ٹوئٹر پر پھٹیچر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر قرار دینے کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے حامی اور مخالفین کے درمیان نئی بحث چھڑگئی اور ان کے بیان کے بعد ٹوئٹر پر پھٹیچر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔

کسی نے عمران خان کے بیان کی مذمت کی تو کسی نے مایوسی کا اظہار کیا، شائقین کرکٹ نے ٹویٹ کیا کہ بین القوامی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر سب کے دل جیتے ہیں، ایک نے لکھا عمران خان کہنا کچھ چاہتے تھے لیکن کہہ کچھ گئے، بیان کا غلط مطلب لیاگیا ہے جبکہ ٹوئٹر پر عمران خان کے حامی اور مخالفین ایک دوسرے پر جملے کستے رہے۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں