تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

امپورٹڈ حکومت کی بدولت ہم جس حدتک گر گئے اسے دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی بدولت ہم جس حد تک گرگئے ہیں اسکا مشاہدہ کرکے شرمندگی ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گرفتار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘پاکستانی کی حیثیت سےشرمندگی ہوتی ہےکہ یہ کس حد تک گرگئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ اقتدار سے چمٹے رہنے اور تمام اختلافی آوازوں کو دبانا چاہتے ہیں ، انہوں نے ایک معزز اور محب وطن پاکستانی کو بغاوت کے الزام میں جیل بھیج دیا۔

گذشتہ روز سابق وزیراعظم نے دوبارہ حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب بھی حملہ ہوسکتا ہے، میں نے ٹیپ رکھی ہوئی ہے کہ کون مجھے قتل کرنا چاہتا ہے؟ان تین لوگوں کے علاوہ اور دو لوگ اور بھی ہیں جن کے نام ٹیپ میں ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر ہونے والے حملے کا نواز شریف کو پتا تھا تسنیم حیدر کا بیان سامنے آیا، اس نے بتایا کہ مجھے اور ارشد شریف کے قتل کا پلان بنایاگیا، جی آئی ٹی نے تسنیم حیدر کا بیان ریکارڈ کیا، نگراں حکومت نے نجانے کس مجبوری میں جے آئی ٹی کو ختم کردیا۔

Comments

- Advertisement -