ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں، مدینہ میں جو ہوا وہ عوام کا اپنا ردعمل تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ میرے دل میں رسولﷺ کا جو مقام ہے وہ ثابت کرنےکی ضرورت نہیں، میں نے پوری دنیا میں اسلاموفوبیا کے خلاف آواز بلند کی، میراعقیدہ ہے رسولﷺسے عشق نہ ہو تو ایمان مکمل نہیں ہوتا۔

مسجد نبوی ﷺ واقعے کی منصوبہ بندی کے الزامات پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا اس مقدس جگہ لوگوں کوآوازیں کسنے کی ہدایت دوں، کوئی عاشق رسول ﷺ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مدینہ میں جب یہ واقعہ ہوا تو ہمارے تمام کارکنان شب دعا منا رہے تھے، مدینہ میں جوہوا وہ ان کے اعمال کا نتیجہ تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کرمنتخب حکومت گرائی، سازش کے تحت کرپٹ لوگوں کواین آر او 2 دیا گیا۔

مسجد نبوی ﷺ واقعے کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ مدینہ میں جو ہوا وہ عوام کا اپنا ردعمل تھا، اب جیسے عوام نکلی ہے ایسا کبھی پاکستان کی تاریخ میں پہلےنہیں ہوا، عوام کوہم نہیں پوری دنیا میں پاکستانی خود باہر نکل رہےہیں ، پاکستان کےعوام تکلیف میں ہیں انہیں شدیدغصہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چیلنج کرتا ہوں یہ لوگ عوامی مقامات پر اپنی شکل نہیں دکھا سکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں