ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پوری امت مسلمہ کو امریکی فیصلے کے خلاف کھڑا ہونا چاہیئے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ  پوری امت مسلمہ کوامریکی فیصلے کیخلاف ایک ہو کر احتجاج کرنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فیصلہ افسوسناک ہے، پہلے فلسطینیوں کی زمینوں پرقبضہ کیا گیا اب اسرائیلی دارلحکومت کو یروشلم منتقل کیا جارہا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پوری امت مسلمہ کوامریکی فیصلے کیخلاف ایک ہو کر احتجاج کرنا چاہیئے۔

اس سے قبل عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سفارتخانےکی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی عالمی قراردادوں کیخلاف ہے، یہ مشرقی وسطیٰ میں حالات خراب کرنے کوشش ہے، اقدام سےمسئلہ فلسطین کےحل پراتفاق رائے کو نقصان پہنچے گا۔


مزید پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


یاد رہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا، ٹرمپ کے فیصلے پر مسلمان ملکوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

مریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کئی امریکی صدور نے اس اقدام کا سوچا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے اس لیے یہ معاملہ کافی برسوں سے التواء کا شکار تھا جس پر میں آج سخت فیصلہ کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور اس مشکل کام کو انجام تک پہنچانے  پر خوشی محسوس کر رہا ہوں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں