پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

میں جب بھی بشری ٰ بی بی سےملاانہوں نےپردہ کیا،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شادی کی پیش کش کرنا میرا ذاتی معاملہ ہے، بشریٰ بی بی کوطلاق ہونےپرشادی کی پیشکش کی، میں جب بھی بشری ٰ بی بی سے ملاانہوں نے پردہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنی تیسری شادی کی خبروں سے متعلق کہا کہ بشریٰ بی بی ہمیشہ پردہ کرتی ہیں، شادی کی پیش کش کرنامیرا ذاتی معاملہ ہے، میں جب بھی بشری ٰ بی بی سے ملاانہوں نے پردہ کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو نقصان پہنچایا گیا، بشریٰ بی بی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے تکلیف ہوئی ، مجھے بلیک میل کرنے کے لئے پروپیگنڈا کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ میری بہنوں کوشادی کی پیش کش کا نہیں پتہ تھا، بشریٰ بی بی کوطلاق ہونےپرشادی کی پیشکش کی، بات آگے بڑھی تو وہ بتائیں گے، میں نے30سال پہلےاپنی کتاب میں روحانیت سےمتعلق لکھا۔


مزید پڑھیں : کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے ؟ عمران خان


یاد رہے اس سے قبل بھی عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ  کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے ؟ چاہنےوالوں سے کہتا ہوں دعا کریں ذاتی خوشیاں حاصل کروں، میں نے چند سالوں کے علاوہ ذاتی زندگی میں خوشیوں سےمحروم رہا۔

پی ٹی آئی چیئرمین  کا کہنا تھا کہ  کہ میری تشویش میرےبچوں اوربشریٰ بیگم کےروایتی خاندان کیلئےہے، نوازشریف،میرشکیل کی بدنیتی پرمبنی مہم میں نشانہ بنایاجارہاہے، مہم سے میرے بچوں اوربشریٰ بیگم کے خاندان کونشانہ بنایا جارہا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں