منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مستونگ دھماکہ: عمران خان کا مستونگ جانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ پر دکھ ہے پہلی فرصت میں مستونگ جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے دھماکے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں مستونگ جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ معصوم پاکستانیوں پر مسلسل حملوں پر غمزدہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سراج رئیسانی سمیت بے گناہ شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیئے۔ اس مائنڈ سیٹ کی شکست کو یقینی بنایا جائے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اظہار یکجہتی کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خوفناک دھماکہ ہوا تھا جس میں بی اے پی کے انتخابی امیدوار سراج رئیسانی سمیت 129 افراد شہید ہوگئے۔

رواں سال انتخابات کے دوران انتخابی امیدواروں پر کیا جانے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔

بنوں میں گزشتہ روز متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے جبکہ اکرم درانی محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 10 جولائی کو پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور شہید ہوگئے تھے۔ دھماکے میں مزید 21 افراد بھی شہید ہوئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں