لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی، میں ایک مقصد لے کر سیاست میں آیا.
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اثاثے بنانے کی غرض سے سیاست میں آتے ہیں، مگر میرے پاس ایک مقصد تھا.
[bs-quote quote=”ملک میں انصاف نہیں، کرپٹ، قبضہ گروپ سے اسمبلی بھری ہے، انصاف کے لیے عوام ٹھوکر کھاتے ہیں، بچے تعلیم سے محروم ہیں” style=”style-14″ align=”right” author_name=”عمران خان” author_job=”چیئرمین پی ٹی آئی” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Imran60x60.jpg”][/bs-quote]
انھوں نے کہا کہ دس سال میں پاکستان کا قرضہ 6 سے27 ہزار ارب تک پہنچ گیا، زرداری دور میں سے 13ہزار ارب تک قرضہ پہنچا، ن لیگ دور میں پاکستان کا قرضہ 13 سے27 ہزارارب تک پہنچا دیا، یہ وہ پاکستان چھوڑکر جارہے ہیں، جو مسائل میں گھرا ہوا ہے.
عمران خان نے کہا کہ موقع لوگ نہیں دیا کرتے، یہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے، قائداعظم جیسی صلاحیت ہندوستان میں کسی کے پاس نہیں تھی، ایک وقت تھا جب قائداعظم کے برابر کا کوئی وکیل نہیں تھا، قائداعظم 1937 کے بعد مسلم لیگ کو 10 سال میں عروج پر لائے، آج مودی کے بھارت میں مسلمانوں کی کوئی اہمیت نہیں.
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا تھا، ہمارے وزیراعظم کے ایئرپورٹ پر کپڑے اتارلئے جاتے ہیں، جس مقصد کے لیے پاکستان بنا تھا اس مقصد سے ہٹ گیا ہے.
انھوں نے کہا کہ جاگیرداروں، امیروں کی نہیں قائداعظم غریبوں کی بات کرتے تھے، ریاست سے غربت کا خاتمہ ہم سب کی ترجیح ہونی چاہیے، ملک میں انصاف نہیں، کرپٹ، قبضہ گروپ سے اسمبلی بھری ہے، انصاف کے لیے عوام ٹھوکر کھاتے رہتے ہیں، بچے تعلیم سے محروم ہیں، کرپٹ، سفارشیوں کو بٹھائیں گے تو اداروں تباہ ہونے تھے.
عمران خان نے کہا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کینسر اسپتال بنانے کے لیے کھیلا، شوکت خانم دنیا کا واحد اسپتال ہے، جہاں 75 فیصد غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے، اوپر بیٹھے لوگ پیسہ بنا کر باہرلے جائیں گے تو ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا.
عمران خان نے وزیر اعظم اور شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔