منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پی ایس ایل ٹیم خریدنے پر عمران خان کی سلمان اقبال کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کرکٹ ایکسپرٹس نے اے آر وائی کی ٹیم کو مضبوط ترین ٹیم قرار دے دیا، دنیائے کرکٹ کے بےتاج بادشاہ عمران خان نے بھی کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کو مبارکباد دی۔

پاکستان سپر لیگ نے آغاز سے قبل ہی شائقین کرکٹ کے دلوں کی دھڑکنیں تیز کر ڈالی ہیں، لیگ میں شامل ٹیموں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی کرکٹ کے دیوانوں کی بے تابی بڑھنے لگی ہے۔

سابق عظیم کرکٹر اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کو مبارکباد دے ڈالی۔

- Advertisement -

اسلام آباد کے اسپورٹس ایکسپرٹس نے بہترین کھلاڑیوں کی شمولیت پر کراچی کی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا، تجزیہ کاروں اور ماہرین کے مطابق آل راؤنڈرز کی موجودگی سے کراچی کنگز کی ٹیم ایونٹ میں ہاٹ فیورٹ رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں