اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے سوال کیا کہ آیا یہ انقلاب بیلٹ باکس سے نرم ہوگا یا خونریزی سے تباہ کن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر، میں6ماہ سےملک میں ایک انقلاب کامشاہدہ کررہاہوں، سوال یہ ہے آیا یہ بیلٹ باکس سے نرم ہوگایاخونریزی سے تباہ کن؟
جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر۔ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟ pic.twitter.com/U4G9FiN84W
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2022
یاد رہےحقیقی آزادی مارچ میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ یہ عام لانگ مارچ نہیں بلکہ انقلاب ہے، پرامن انقلاب آئے یا تباہی والا،تبدیلی توآنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی طرح موت قبول ہے،غلامی نہیں،عوام میں شعور آچکا،لانگ مارچ دیکھ لیں،عوام کےاس سمندرکوکوئی نہیں روک سکتا، اب قوم انتخابات کےلئےتیار ہوچکی، نئےالیکشن کےسوا کوئی راستہ نہیں۔