اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

حکومت میں آ کر سینیٹ کے براہ راست الیکشن کروائیں گے: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت میں آ کر سینیٹ کے براہ راست الیکشن کروائیں گے۔ سب جانتے ہیں سینیٹ کے الیکشن میں پیسہ چلتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سب جانتے ہیں سینیٹ کے الیکشن میں پیسہ چلتا ہے۔ ایسی خبروں سے عوام کی نظر میں سیاستدان بدنام ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج امریکا میں بھی سینیٹرز براہ راست منتخب کیے جاتے ہیں۔ ’ تمام ارکان صوبائی اسمبلی سینیٹ الیکشن کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ جو بھی پیسے کی آفر کر رہا ہے سب ٹھکرا رہے ہیں۔ مجھے بھی آفر آگئی تھی‘۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی نے سسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی۔ یہ سیاست میں کرپشن لانے کا طریقہ ہے۔ ’جب پیسہ خرچ کر کے ووٹ لے کر آئیں گے تو پیسہ بنائیں گے بھی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں آ کر ہم سینیٹ کے براہ راست الیکشن کروائیں گے۔ ’افسوس ہے سینیٹ کے براہ راست الیکشن کی ہماری تجویز مسترد کردی گئی‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں