منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘تخت بھائی ضمنی الیکشن کے ساتھ اسلام آباد مارچ کیلئے بھی تیار ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تخت بائی اتوار کے ضمنی انتخاب اور ہمارے اسلام آباد مارچ کیلئےتیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تخت بھائی جلسے کی ویڈیو شیئر کی۔

عمران خان نے پیغام میں لکھا ‘ تخت بائی اتوار کے ضمنی الیکشن کے ساتھ ساتھ ہمارے اسلام آباد مارچ کیلئے بھی تیارہے، ہمارا ملک کبھی کسی مقصد کیلئے اتنا متحرک نہیں ہوا جتنا حقیقی آزادی کیلئے ہے۔

گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے قوم کے نام پیغام میں کہا تھا کہ 16 اکتوبر بروز اتوار آپ کےحلقوں میں ضمنی انتخاب ہونے والا ہے، یہ ضمنی انتخاب اس ملک کی تاریخ کاسب سےاہم انتخاب ہے، جس میں فیصلہ ہوگا کیا ملک حقیقی آزادہوگایامسلط ٹولےکی غلامی میں رہے گا۔

عمران خان نے عوام سے اپیل کی اپنےملک اوربچوں کےمستقبل کےلئےنکلیں، یہ انتخاب ایک آزاد اور خود مختار پاکستان کے لئے جہاد ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں