لندن : بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر ہوگئے ، چانسلر کیلئے 38 امیدواروں کے نام جاری کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر کیلئے 38امیدواروں کے نام جاری کر دیئے ہیں، امیدواروں میں بانی پی ٹی آئی شامل نہیں۔
یونیورسٹی کے چانسلر کےانتخابا ت کیلئے ووٹنگ کاپہلا مرحلہ 28اکتوبر کوہوگا ،پہلے مرحلے میں کامیاب 5امیدوار اگلے مرحلےمیں جائیں گے۔
یونیورسٹی کے چانسلر کےانتخابات کاآخری مرحلہ 4نومبرکوشروع ہوگا اور کامیاب چانسلر کا اعلان نومبر کے آخرمیں ہوگا۔
یاد رہے آکسفورڈ کے چانسلر کیلئے اپلائی کرنے پر برطانوی اخبار گارجین میں بھی بانی پی ٹی آئی کیخلاف کالم سامنے آیا تھا۔
برطانوی اخبار نے عمران خان کو طالبان دوست قرار دیتے ہوئے کہا تھا طالبان دوست شخص کا انتخاب درست ہوسکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگانے والے طالبان کی حمایت کی، اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا۔
گارجین نے بانی پی ٹی آئی کو اینڈریو ٹیٹ سے تشبیہ دی اور لکھا اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو خواتین سے متعلق متنازع بیانات دیتاہے، بانی پی ٹی آئی کو چودہ سال سزا ہوچکی ، دستیاب کیسے ہوں گے۔