تازہ ترین

کے پی کے میں بدھا کے مجسمے کی دریافت سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا، عمران خان

پشاور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں ممتاز مذہبی شخصیت بدھا کے مجسمے کی دریافت کو خوش آئند قرار دیا۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی، عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں بدھ مت کی روحانی شخصیت بدھا کا 1700 سال پرانا مجسمہ دریافت ہوا ہے جس کا دورہ کرکے نہایت خوشی محسوس کر رہا ہوں.

انہوں نے کہا کہ بدھا کے طویل القامت مجسمے کے علاوہ بدھا اور بدھ مت  سے جڑی دیگر 500 اشیاء بھی دریافت ہوئی ہیں جو کہ بہت اہم دریافت ہیں اور جسے جلد سیاحوں کے لیے پیش کیا جائے گا جس سے خیبرپختونخواہ میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور دوسرے ممالک سے بھی لوگ یہاں آیا کریں گے.

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر عبد الصمد کا کہنا تھا کہ دریافت شدہ مجسمہ تیسری صدی میں تیار کیا گیا تھا اور جو مراقبے کی حالت میں بدھا کے دریافت شدہ مجسموں میں سب سے قدیم ترین مجسمہ ہیں.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا قومی اور تاریخی اثاثہ ہے جس کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں اُٹھائی رکھی جائے گی اور بدھا کے مجسمے اور ان سے متعلقہ کئی چیزیں پہلے بھی پاکستان میں دریافت ہو چکی ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد پاکستان کا رخ کرتے ہیں.

 یاد رہے کہ 2300 سال قبل یہ خطہ بادشاہ اشوکا کی سربراہی میں بدھ مت کا گڑھ ہوا کیا کرتا ہے  چناچہ ٹیکسلا، سوات، بامیان اور کچھ کشمیریوں میں بدھ مت کی باقیات صاف دیکھی جا سکتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -