جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

عمران خان نے 6 ماہ قبل کیا پیش گوئی کی تھی ؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 6 ماہ قبل پیش گوئی کی تھی حکومتی تبدیلی کی سازش معیشت پیچھے دھکیل دے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 6 ماہ قبل پیش گوئی کی تھی حکومتی تبدیلی کی سازش معیشت پیچھے دھکیل دے گی، کہا تھا یہ عمل ہمارے قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت تباہ کر دے گی، 3دہائیوں تک حکومت کرنیوالے2خاندانوں میں معیشت مضبوط کرنے کی قابلیت نہیں۔

- Advertisement -

گذشتہ روز حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو میں عمران خان نے کہا تھا کہ آج ملک کا ڈیفالٹ رسک 80 فیصد ہونا لمحہ فکریہ ہے، اس کا مطلب کوئی بھی باہر کا کمرشل بینک پاکستان کو قرضہ نہیں دے گا، ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’زرمبادلہ کے ذخائر، ایکسپورٹ اور ترسیلات زر کم ہو رہی ہیں اور قرضہ بڑھ رہا ہے، روپیہ گرتا دیکھ کر ابھی سے لوگ ڈالر خریدنا شروع ہو جائیں گے، سرمایہ کاری کے بجائے لوگ ڈالر خریدنا شروع ہو جاتے ہیں، اس سے مہنگائی مزید بڑھے گی اور غربت میں بھی اضافہ ہوگیا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں