تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پیشگوئی کر رہا ہوں مسلط ٹولہ بھاگنے کی تیاری میں ہے، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں پیشگوئی کر رہا ہوں ہم پر مسلط ٹولہ بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’مسلط کردہ امپورٹڈ حکومت کا پاکستان میں اسٹیک نہیں، آصف علی زرداری کی کتنی پراپرٹی باہر ہے سب کو پتا ہے۔ یہ بیرون ملک پاکستانیوں کو کہہ رہے ہیں کہ خیرات کا پیسہ دیں۔ مطلب اس حکومت کے پاس اب کوئی لائحہ عمل نہیں۔‘

عمران خان نے کہا کہ صرف 9 ماہ میں ڈالر 100 روپے مہنگا ہو چکا ہے، ہمارے 3 سال 8 ماہ میں ڈالر 55 روپے مہنگا ہوا تھا، آگے جا کر ڈالر مہنگا ہونے کے اثرات عام افراد پر پڑیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ’وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بڑھکیں ماری تھیں ڈالر کو 200 سے نیچے کروں گا اور آج گھٹنے ٹیک دیے، آج وہ کہہ رہا ہے کہ کرتا تو سب کچھ اللہ ہے اور اس کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت 10 ملین اوورسیز پاکستانی ہیں۔ اس میں سے 20 لاکھ اوورسیز بھی پاکستان میں سرماریہ کاری کریں تو ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں، ہمارے دور میں جو اوورسیز یہاں آئے وہ بھی جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -