چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اپنی رہائشگاہ زمان پارک لاہور میں دونوں بیٹوں قاسم اور سلمان کے ساتھ موجود ہیں
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں دونوں بیٹوں سلمان اور قاسم کے ساتھ موجود ہیں۔
عمران خان پر قاتلانہ حملے کا ایک اور تھریٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کے رہائشگاہ کے اطراف بھی سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین آج گجرات میں جمع حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے زوم پر خطاب کرینگے، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں بیٹے سلمان اور قاسم گزشتہ روز برطانیہ سے پاکستان پہنچے تھے جنہیں سخت سیکیورٹی میں زمان پارک پہنچایا گیا تھا جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں زخمی اپنے والد کی عیادت کی تھی۔