جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

صرف رقم بڑھاؤ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں کا نعرہ لگانے والے وزیراعظم کے حمایتی ہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ وہ لوگ ہیں جو یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ رقم بڑھاؤ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اخلاقی قوت کھونے والا استعفیٰ دے دیتا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف کو اخلاقی قوت کا پتہ ہی نہیں ہے اگر وہ آج عوام میں جائیں تو گو نواز گو کے نعرے لگ رہےہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوراپاکستان وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہا ہے اور اگر عوامی رائے کا احترام نہ کرتے ہوئے نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے تو بری طرح جانا پڑے گا اس لیے اگر وزت پیاری ہے تو انہیں خود ہی استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیئے۔

عمران خان نے کہا کہ نگراں حکومت دو بڑی پارٹیوں کے درمیان مک مکا کر کے نہیں ہننا چاہیے جیسا کہ پچھلی بار ہوا تھا
چنانچہ نگراں حکومت کیلئے تمام پارٹیوں کواعتماد میں لینا چاہیے تاکہ صاف شفاف الیکشن کو ممکن بنایا جا سکے اس لیے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ الیکشن سے پہلے ہمارے تحفظات کو دور کیا جا ئے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پرتحفظات ہیں کیوں کہ 2013 کےانتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی تھی جس کے گواہ 22 جماعتوں ہیں جنہوں نے ہمارے موقف کی تائید کی اسی طرح جوڈیشل کمیشن نے بھی دھاندلی سے متعلق فائنڈنگزدی تھیں لیکن اس کے باوجود 2013 کے انتخابات میں دھاندلی پرکسی الیکشن کمیشن ممبرکوسزانہیں ہوئی۔

چنانچہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسا الیکشن کمیشن ہونا چاہیے جس پرسب کواعتماد ہو اور امپائر ایسے ہونے ہوں جس پرتمام کھلاڑیوں کو اعتماد ہے اور جن کی ساکھ اچھی ہو جس کے لیے الیکشن کمیشن کے نئے ممبران کو منتخب کیا جانا چاہیے انتخابی اصلاحات سے متعلق ہمارے سخت تحفظات ہیں اور آج انتخابی اصلاحات کمیٹی سےہمارے نمائندوں نے واک آؤٹ بھی کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں 19 سے 20 ارب ڈالر بھیجتے ہیں اور ان کی وفاداریاں اپنے وطن کے ساتھ ہیں جس کا ثبوت دیتے رہتے ہیں اس لیے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی الیکشن میں شرکت کرنی چاہیے الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیں۔

وزیرمملکت عابد شیرعلی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عابد شیرعلی بتائیں کہ میرے والد کب سرکاری نوکری کررہے تھے؟ یہ سب جھوٹ پر مبنی ہے اگر عابد شیر علی سچے ہیں تو بتائیں کہ عابد شیرعلی بتا دیں میرے والد گورنمنٹ کالج میں کب ملازمت کرتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں