بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

عمران خان سازشوں کے ذریعے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان آج کرپشن کا گاڈ فادر اور چمپیئن بن چکےہیں، وہ سازشوں سے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں، نواز شریف کا گناہ سی پیک اور بجلی کےمنصوبے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بننے سے روکنےوالے کا عوام محاسبہ کریگی، ہم پاکستان کابراسوچنےوالوں سےاستعفی لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا یہ ہی گناہ ہے کہ انہوں نے سی پیک اور بجلی کے منصوبے شروع کیے، جس کی بدولت 2018میں پاکستان سستی بجلی پیدا کرنا شروع کردے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سازشوں کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، وہ آج کرپشن کے گاڈ فادر اور چمپیئن بن چکےہیں، عمران خان نے ماضی میں بھی دھرنے میں مختلف اداروں کے عناصر کو استعمال کیا اوراس وقت بھی وہ ترکی کے فتح اللہ گولن کی طرح سے ملک میں سیاسی کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتیں 2014 سے ہی وزیراعظم سے استعفی مانگ رہی ہیں اور اگر نواز شریف نے استعفی دے دیا تو یہ ان کیلئے سیاسی خودکشی ہوگی۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل طور پر بدنیتی پر مبنی ہے، ہم اس سیاسی جنگ کو بھرپور انداز میں عدالتوں میں لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں