اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عمران خان اور سابق کابینہ ارکان کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی سابق کابینہ کے ارکان کو جاری کیے گئے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیے گئے ہیں، تمام 10 افراد کو نو فلائی لسٹ میں بھی شامل کردیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قانون کے مطابق سفارتی پاسپورٹ عہدے سے ہٹنے کے بعد واپس کرنے ہوتے ہیں۔

سابق کابینہ کے ارکان نے ایک سال گزرنے کے باوجود پاسپورٹ واپس جمع نہیں کروائے، متعدد مرتبہ خطوط کے ذریعےپاسپورٹ واپس کرنے کا کہا گیا۔

راناثنااللہ نے کہا کہ سابق کابینہ نے پاسپورٹ واپس جمع کرانے کے قانون پر عمل نہیں کیا،

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، شیخ رشید، علی امین گنڈا پور، علی محمد خان، فرخ حبیب، زرتاج گل اور اعظم سواتی کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے رہنما عمران خان کی کابینہ کا حصہ تھے اور انہیں وزراء کی حیثیت سے سفارتی پاسپورٹ جاری کیے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں