جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ملک سے8ہزار ارب روپے اکٹھا کرکے دکھاؤں گا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

بارہ کہو : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ملک سے8ہزار ارب روپے اکٹھا کرکے دکھاؤں گا، سرکاری اسپتالوں کا معیار بہتر بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارہ کہو میں پی ٹی آئی کے اتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پبلک پارکس پرقبضہ ہورہا ہے، قبضہ گروپس سے ان پارکوں کو بچانا ہوگا، بڑی بڑی عمارتیں بن رہی ہیں، سیوریج کا انتظام کیسے چلائیں گے؟

ملک میں پانی کا بڑامسئلہ آنے والا ہے، چیف جسٹس سے کہا ہے کہ قانون بنائیں تاکہ آنے والی نسلوں کی زندگیاں بہتر ہوں،
عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکتیں، ڈالر60روپے سے125روپے کا ہوگیا۔

- Advertisement -

پاکستان کی آدھی آمدنی کرپشن کی نذر ہوجاتی ہے، ن لیگ یا پیپلز پارٹی ملک سے کرپشن ختم نہیں کرسکتیں، آصف زرداری کا توآپ سب کو معلوم ہی ہے۔ پیپلزپارٹی،ن لیگ باربار باریاں لیتے رہے ہیں، انہوں نےملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔

عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ملک سے8ہزارارب روپے اکٹھا کرکے دکھاؤں گا، مجھے سب سے زیادہ ڈونیشن پاکستانی عوام دیتے ہیں، جو پیسہ میں اکٹھا کروں گا وہ پاکستان کے بچوں پر لگاؤں گا، پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرکے دکھاؤں گا، وقت آگیا ہے25جولائی کو گھروں سے نکلو، باربار موقع نہیں ملتا۔

حکومت میں آنے کے بعد تعلیمی اقدامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں سے پڑھ کر بچے اوپر نہیں آسکتے، نوجوانوں کے لئے ٹیکنیکل کالجز بنائیں گے، نمل یونیورسٹی میں 90فیصد بچے اسکالر شپ پر پڑھتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں صرف غریب لوگ جاتے ہیں، سرکاری اسپتالوں کا معیار بہتر بناکر دکھائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں